اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسلامی تحریک مقاومت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ وہ صہیونی دشمن کے ساتھ جنگ بندی کے لیے تیار ہیں مگر وطن کی آزادی اور غاصب صہیونی دشمن کے خلاف فلسطینی عوام کی مقاومت کی شرط کسی بھی جنگ بندی معاہدے کی ادنیٰ شرط ہو گی، اس کے بغیر کوئی جنگ بندی قبول نہیں کی جا سکتی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بیان میں اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ مسلح مقاومت کو ترک کرنا شہداء کے خون سے خیانت کے مترادف ہے۔ مقاومت ہی ہمیں آخر کار فتح و نصرت سے ہمکنار کرے گی۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور جارحیت کے باوجود فلسطینی قوم خوف زدہ نہیں بلکہ مزید قربانیاں دینے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے اپنی شرمناک شکست کے لیے غزہ کے محاذ کا خود انتخاب کیا ہے، شکست فاش صہیونی دشمن کا مقدر ہو چکی ہے اور غزہ دشمن فوج کو زخم چاٹنے پر مجبور کردیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲